Sinopsis
Listen to interviews, features and community stories from the SBS Radio Urdu program, including news from Australia and around the world. -
Episodios
-
باکسنگ ڈے ٹیسٹ: مدمقابل ٹیمز سے زیادہ لوگ اس میچ کے دیوانے
27/12/2024 Duración: 06minباکسنگ ڈے ٹیسٹ آسٹریلیا کی کرکٹ کی تاریخ میں ایک اہم مقام رکھتا ہے جہاں اسے دیکھنے کے لیے لوگ دور دراز علاقوں سے آتے ہیں وہیں وہ مداح بھی آتے ہیں جن کی ٹیم میچ میں شامل بھی نہیں ہوتی۔ اس پوڈکاسٹ میں ہم نے پاکستانی شائقین سے بات کی ہے جو یہ میچ دیکھنے آئے ہیں۔
-
نیوز فلیش 27دسمبر: سڈنی اور ہوبارٹ کے ساحلوں کے مابین کشتی ریس میں ہلاکتیں
27/12/2024 Duración: 05minآسٹریلیا کے شہروں سڈنی اور ہوبارٹ کے ساحلوں کے مابین بادبانی کشتیوں کی ریس کے دوران دو شرکاء اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران ایک اسرائیلی فضائی حملے میں پانچ فلسطینی صحافیوں کو ہسپتال کے باہر قتل کر دیا گیا ہے۔ آسٹریلوی ریاست ویکٹوریا کی لبرل پارٹی کے رہنما جان پیسوٹو کو پارٹی قیادت کے اندر چیلنج کے بعد برطرف کر دیا گیا ہے۔
-
Getting a refund for delayed flights for Australians could soon get easier under new rights charter - پروازوں کی تاخیر،منسوخی یا گمشدہ سامان، ان سب پر ائیرلائینز سے رقم کی واپسی کا قانون
27/12/2024 Duración: 04minAirline customers could receive full refunds and other assistance over cancelled or delayed flights under Australian law. The government has opened consultation on a new airline charter of rights. It's the first concrete guide on customer policies relating to the aviation sector by an Australian government. - آسٹریلیا میں جلد ہی ہوائی کمپنیوں کی طرف سے جائیز شکایات کا اذالہ نہ کرنے پرمحتسب کی نگرانی میں جرمانے کئے جائیں گے۔مجوزہ آسٹریلین قانون کے تحت پروازوں کی منسوخی یا تاخیر پر مسافر مکمل رقم کی واپسی اور دیگر امداد حاصل کر سکیں گے۔ حکومت نے نئے ایئر لائن چارٹر آف رائٹس پر مشاورت شروع کر دی ہے۔
-
اسپورٹس راونڈ اپ: باکسنگ ڈے ٹیسٹ، کوہلی کو سیم کونسٹاس کو کندھا مارنا مہنگا پڑگیا
26/12/2024 Duración: 08minجنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور ٹینس اسٹار اعصام الحق پاکستان میں ٹینس کے فروغ کے لیے متحرک۔
-
سڈنی میں مسلم امام کو مبینہ طور پر کچلنے کی کوشش ، ملزمہ کی ضمانت کی درخواست مسترد
26/12/2024 Duración: 02minآسٹریلین نیشنل امامز کونسل (ANIC) نے امام وسام چرکاوی پر مبینہ حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ "ہم اس پرتشدد واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے فوری اقدامات کا مطالبہ کرتے ہیں تاکہ مسلم کمیونٹی کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔" نیو ساؤتھ ویلز پولیس نے اس واقعے کی تحقیقات کے بعد بیان میں کہا ہے کہ "39 سالہ خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور عدالت نے عورت کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔" تفصیل جانئے اس پوڈ کاسٹ میں۔
-
اردو نیوز فلیش: 25 دسمبر 2024
25/12/2024 Duración: 03minجنوبی آسٹریلیا کے حکام نے ریاست کے کچھ حصوں میں آگ لگانے پر پابندی عائد کردی اوراقوام متحدہ نے سوڈان میں قحط کی صورتحال کے بارے میں خبردار کیا ہے۔
-
پاکستان میں امن، خوشی، اُمید اور محبت کا پیغام دیتا کرسمس کا تہوار
25/12/2024 Duración: 09minدنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کرسمس روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے، اِس دن کی مناسبت سے گرجا گھروں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا ہے، گھروں میں مزیدار قسم کے پکوان بنائے جا رہے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ کہیں بچوں میں تحائف کی تقیسم ہو رہی ہے تو کہیں پر کیک کاٹنے کی تقریبات منعقد کی جارہی ہیں۔
-
اردو نیوز فلیش: 24 دسمبر 2024
24/12/2024 Duración: 02minمسافروں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ اگلے 48 گھنٹوں کے دوران آسٹریلیا بھر میں آگ کے خطرے کے بارے میں ہوشیار رہیں اور ڈارون پر سمندری طوفان ٹریسی کے اثرات کو 50 سال مکمل۔
-
دسمبر کی سردیوں میں گاؤں کا کرسمس میلہ اور طمانچہ دار کبڈی پھر سے دیکھنا چاہتا ہوں، پاسٹر جمیل انور
24/12/2024 Duración: 11minپاسٹر جمیل انور کی خواہش ہے کہ دسمبر کی سردیوں میں اپنے گاؤں کو رنگ برنگی روشنیوں سے سجا کر وہاں کا روائتی کرسمس میلہ اپنے بچوں کو دکھائیں۔ سنئے سڈنی کے رہائشی پاسٹر جمیل انور کی کرسمس کی یادوں پر مبنی خصوصی پوڈکاسٹ۔
-
HelpingACT: A unified effort of migrants and Australians in the Christmas charity drive - کرسمس کی چھٹیوں میں ضرورت مندوں کی مدد کے لئے کینبرا کے تارکینِ وطن اور آسٹریلینز شانہ بشانہ
24/12/2024 Duración: 06minThe charity organization HelpingACT, based in Canberra, is running a donation and charity campaign for those in need this Christmas holiday. Volunteers from Pakistani, Indian, Afghan, and Australian backgrounds work together to assist those in need. Key volunteers include coordinator Mohammed Ali, Manar Ahmad, Basil La Brooy, and Sana Sadyar. Their collaboration reflects the multicultural unity in Australia and highlights the role of migrants in volunteering to help others. - کینبرا میں قائیم چیریٹی تنظیم ہیلپنگ اے سی ٹی HelpingACT کرسمس کی ان چھٹیوں میں ضرورت مندوں کے لئے عطیاتی اور خیراتی مہم چلا رہی ہے، اس تنظیم کے رضاکاروں میں دیگر کمیونیٹیز کے افراد کے ساتھ پاکستانی، ہندوستانی، افغانی اور آسٹریلین رضاکار ضرورت مندوں کی مدد کے لیے شانہ بشانہ کام کر رہے ہیں۔اہم رضاکاروں میں معاون کار رضاکار محمد علی ، منار احمد، باسل لا بروئے، اور ثنا سدیار شامل ہیں،جانئے یہ کثیر الثقافتی اشتراک آسٹریلیا میں دوسروں کی رضاکارانہ مدد کرنے میں تارکینِ وطن کے کردار کو کس طرح اجاگر کرتا ہے۔
-
آسٹریلیا میں زیر تعلیم پاکستانی طالبہ فرح سولومن کہتی کہ فیملی کے بغیر کرسمس کا تہوار منانا بہت مشکل ہوتا ہے
23/12/2024 Duración: 08minآسٹریلیا میں زیر تعلیم کرسچن کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی پاکستانی طالبہ فرح سولومن کہتی ہے کہ پاکستان میں جاکر اپنی فیملی کےساتھ کرسمس کا تہوار منانا چاہتی ہوں فیملی کے بغیر کرسمس منانا بہت مشکل ہے انکا مزید کہنا تھا فیملی سے دور ہونے کے باوجود یہاں چرچز میں جاکر کرسچن کمیونٹی سے فیملی جیسا پیار ملتا ہے
-
اردو نیوز فلیش: 23 دسمبر 2024
23/12/2024 Duración: 03minپریمیئر کرس منز نے تعطیلات کے دوران تنخواہ میں اضافے پر زور دینے والی ٹرانسپورٹ یونینوں کے ایک مجموعہ کی طرف سے صنعتی کارروائی کی مذمت کی ہے۔ موسم گرما میں ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں، آسٹریلیا میں پچھلے سال کے اسی وقت کے مقابلے میں ڈوبنے کے زیادہ واقعات ہوئے ہیں - 2023 میں 14 کے مقابلے میں 18 اموات ریکارڈ کی گئیں۔
-
آسٹریلیا کے یونیورسٹی کیمپسز میں نسل پرستی 'منظم اور وسیع پیمانے پر پھیلی ہوئی' ہے
23/12/2024 Duración: 04minآسٹریلیا میں انسانی حقوق کے نگران ادارے نے خبردار کیا ہے کہ ملک کے یونیورسٹی کیمپس میں نسل پرستی 'منظم اور وسیع پیمانے پر پھیلی ہوئی' ہے۔ نسلی امتیاز کے کمشنر کا کہنا ہے کہ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے اس شعبے کی جانب سے فیصلہ کن کارروائی کی ضرورت ہے، جس کا اصرار ہے کہ وہ شمولیت کے لیے پرعزم ہے۔
-
گرمائی تعطیلات بچوں کی سماجی تربیت کا بہترین موقع لیکن کیسے ؟
20/12/2024 Duración: 05minآسٹریلیا جیسے کثیر الثقافتی معاشرے میں دنیا کے مختلف خطوں سے آکر بسنے والے تارکین وطن کے لیے اسکولوں سے بچوں کی طویل گرمائی تعطیلات ان کی سماجی تربیت اور ہم آہنگی کا بہترین موقع فراہم کرتے ہیں لیکن کیسے؟
-
بین الاقوامی طلباء کی تعداد کو کنٹرول کرنے کا نیا منصوبہ: ویزا درخواستوں کی پراسیسنگ میں تاخیر
20/12/2024 Duración: 05minآسٹریلوی حکومت نے اگلے سال یونیورسٹیوں میں بین الاقوامی طلباء کی تعداد کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک نیا اقدام متعارف کرایا ہے جو ویزا درخواستوں کی پراسیسنگ کو سست کر سکے گا تاہم تعلیم کے شعبے اور اپوزیشن کی جانب سے اسے تنقید کا نشانہ بنا جا رہا ہے.
-
ہفتہ رفتہ :20 دسمبر 2024
20/12/2024 Duración: 05minآسٹریلوی باشندے 7.3 شدت کے مہلک زلزلے کے بعد وانواتو سے وطن واپس. وکٹوریہ میں مجوزہ قوانین کے تحت عبادت گاہوں کے باہر مظاہروں پر پابندی ،آسٹریلیا میں اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے خصوصی ایلچی آفتاب ملک نے مغربی سڈنی میں اسلامو فوبیا کے تازہ ترین واقعے کو ناقابل قبول قرار دیا ہے
-
More than a million people won’t discuss Christmas with their children as holiday stress mounts - لاکھوں لوگ مہنگائی کے سبب بچوں سے کرسمس کا تذکرہ نہیں کررہے!
19/12/2024 Duración: 06minMany Australians are looking forward to spending Christmas surrounded by friends and family. But a cost-of-living crisis at home and ongoing conflicts overseas mean others are feeling a sense of stress and even dread.That's led services like the Salvation Army and the Australian Red Cross to step in to make life a little easier for the estimated 1.9 million Australians who will reach out to a charity for help during this holiday season. - بہت سے آسٹریلین شہری کرسمس کا انتظار دوستوں اور کنبہ کے ساتھ وقت گزارنے کے لئے کرتے ہیں۔ لیکن مقامی طور پر ضروریات زندگی کی بڑھتی ہوئی قیمتیں اور بیرون ملک موجود تنازعات اور جنگیں انہیں پریشانی اور ایک حد تک خوف میں مبتلا کر رہی ہیں یہی وجہ ہے کہ سالویشن آرمی اور آسٹریلوی ریڈ کراس جیسی خدمات نے اندازے کے مطابق 1.9 ملین آسٹریلوی باشندوں کی زندگی کو قدرے آسان بنانے کے لیے قدم بڑھایا جو ان چھٹیوں کے دوران مدد کے لیے خیراتی ادارے تک پہنچیں گے۔
-
نیا سال نیا عزم : آسٹریلیا خلائی تسخیر کے مشن پر
19/12/2024 Duración: 05minایک تاریخی راکٹ کی لانچ سے لے کر دنیا کے سب سے بڑے خلائی ایونٹ کی میزبانی اور جدید ٹیکنالوجیز اور روزگار کے مواقعوں تک، آسٹریلیا میں اسپیس ٹیکنالوجی کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔
-
اردو نیوز فلیش:19 دسمبر 2024
19/12/2024 Duración: 03minآسٹریلین شہریوں کو اضافی ٹیکس اور خدمات میں کٹوتیوں کا سامنا کوئینز لینڈ کے کچھ علاقوں میں سیلاب کا خطرہ موجود اقلیتی گروپوں کے عملے اور طلباء نے یونیورسٹیوں میں نسل پرستی کی مختلف شکلوں کی اطلاع دی ہے
-
سن 2024: عالمی جنگ، بدامنی، ہنگامہ آرائی کا سال
18/12/2024 Duración: 14minغزہ کی جنگ اس سال بین الاقوامی شہ سرخیوں میں چھائی ہوئی ہے۔ اگست میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے دنیا کی توجہ گزشتہ سال 7 اکتوبر کے واقعات کے بعد سے 10 ماہ کے عرصے میں 40 ہزار فلسطینیوں کی ہلاکت کی جانب مبذول کرائی تھی یہ ایک ایسا سال بھی رہا ہے جو امریکی سیاست میں اتار چڑھاؤ سے بھرا ہوا ہے۔