Sinopsis
Listen to interviews, features and community stories from the SBS Radio Urdu program, including news from Australia and around the world. -
Episodios
-
From Mabo to modern Australia: the ongoing story of native title - مابو سے جدید آسٹریلیا تک: نیٹِو ٹائٹل کی جاری کہانی
19/11/2025 Duración: 09minAustralia is known around the world for its rich and diverse First Nations cultures. But when it comes to native title and land rights, you might still wonder what they actually mean. Discover what native title means in Australia, how it began with the Mabo Case, what the Native Title Act does, and why it matters for all Australians. - آسٹریلیا دنیا بھر میں اپنی بھرپور اور متنوع فرسٹ نیشنز ثقافتوں کے لیے جانا جاتا ہے۔ لیکن جب بات مقامی ملکیت اور زمین کے حقوق کی آتی ہے، تو آپ پھر بھی سوچ سکتے ہیں کہ ان کا اصل مطلب کیا ہے۔ دریافت کریں کہ آسٹریلیا میں نیٹِو ٹائٹل کا کیا مطلب ہے، یہ مابو کیس سے کیسے شروع ہوا، نیٹو ٹائٹل ایکٹ کیا کرتا ہے، اور یہ تمام آسٹریلویوں کے لیے کیوں اہم ہے۔
-
As power prices surge, David has found ways to cut running costs by thousands - بجلی کے بڑھتے بلوں سے نمٹنے کے لئے اس بزنس مین نے ہزاروں ڈالر کے کاروباری اخراجات کس طرح کم کئے؟
19/11/2025 Duración: 06minRising electricity prices are a major driver of headline inflation, putting pressure on households and Australia’s 2.6 million small business owners. Some are beating the odds – here’s how. - بڑھتی ہوئی بجلی کی قیمتیں افراطِ زر کی اہم وجہ بن رہی ہیں، جس سے گھریلو صارفین اور آسٹریلیا کے 2.6 ملین چھوٹے کاروباری مالکان دباؤ میں ہیں۔ اس پوڈ کاسٹ میں جانئے کس طرح کچھ لوگ حالات کا رخ موڑنے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔
-
مختصر خبریں : بدھ 19 نومبر 2025
19/11/2025 Duración: 04minریپبلکن اکثریت والی امریکی کانگریس نے تقریباً متفقہ طور پر ایک بل منظور کیا ہے جس کے تحت ایپسٹین فائلز کو جاری کرنا لازمی ہوگا۔.نیو ساؤتھ ویلز کی لیبر حکومت پارلیمنٹ میں ایک بل پیش کرنے جا رہی ہے جس کے تحت پولیس اور عدالتوں کو ایسے طرزِ عمل کے خلاف سخت کارروائی کے وسیع اختیارات ملیں گے جو نازی ازم سے جڑی علامتوں یا طرزِ اظہار کو ہوا دیتا ہے۔ اپوزیشن لیڈر سوسن لی نے ایک سابق لبرل سینیٹر کی تعریف کی ہے جو موجودہ ارکانِ پارلیمنٹ کے رویّے سے دل برداشتہ ہو کر پارٹی چھوڑ گئیں۔
-
پاکستان رپورٹ: عمران خان سے متعلق ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج
19/11/2025 Duración: 07minنئی آئینی ترمیم پر اہم اداروں کی تشکیل نو , عمران خان سے متعلق ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج , پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں تبدیلی, سیکورٹی فورسز کی دو بڑی کاروائیاں, مزید جانئے اس پوڈ کاسٹ میں۔
-
مختصر خبریں : منگل 18 نومبر 2025
18/11/2025 Duración: 05minوکٹوریہ اور نیو ساؤتھ ویلز دونوں لبرل پارٹیوں کے لیے نئے رہنما اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ میں امن کے لیے امریکی منصوبے کی حمایت کر دی۔
-
From the Streets of Gosnells to the Council Chamber, Malik Sajjad’s Journey to Success - گوسنیلز کی گلیوں سے کونسل چیمبر تک, ملک سجاد کی کامیابی کا سفر
18/11/2025 Duración: 11minCouncillor Malik Sajjad of Gosnells, Western Australia, said that before the election, he had concerns that local voters might not accept him. Being in a new country, a new city, and coming from a different background, he was unsure whether people would trust him. However, Australia’s multicultural society not only welcomed him but also gave him far more votes, support, and encouragement than expected—an encouragement that gave his efforts a whole new momentum. People chose him as their representative, transcending colour, race, and background. This success proves that in Australia, the true foundations are capability, intention, and a spirit of service. He further stated that this victory is not just an individual achievement, it is a community triumph. This trust, unity, and the essence of multicultural Australia serve as a shining example, showing that anyone, regardless of their background, can move forward and make new history through hard work. - مغربی آسٹریلیا کی گوسنیلز کونسل کے نومنتخب کونسلر ملک سجا
-
Bangladesh's former Prime Minister sentenced to death | Morning News Bulletin 18 November 2025 - سابق وزیرِاعظم شیخ حسینہ کی سزائے موت کا فیصلہ، بنگلہ دیش میں گہری سیاسی تقسیم اور تشدد کا خدشہ
18/11/2025 Duración: 07minBangladesh's former Prime Minister is sentenced to death; Victoria's Opposition to vote in a leadership contest; And in sport, Matildas star Mary Fowler opens up about her mental health struggles. - بنگلہ دیش کی سابقہ وزیرِاعظم شیخ حسینہ کو گزشتہ سال طلبہ کی سربراہی میں ہونے والی بغاوت کے مقدمے میں سزائے موت سنائی گئی ہے۔ یہ فیصلہ ایک ایسے وقت آیا ہے جب ملک کئی دہائیوں میں اپنی تاریخ کے شدید ترین سیاسی بحران سے گزر رہا ہے ۔ شیخ حسینہ اس فیصلے کو غیر قانونی غیر منصفانہ اور سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے مسترد کرتی ہیں۔
-
کرکٹ پریمئر لیگ منعقد کرنے والی کرکٹ اکیڈمی میں سابق باکسر اور رگبی کھلاڑی انتھونی منڈین کیا کر رہے ہیں؟
17/11/2025 Duración: 06minسڈنی میں قائم پیسرز کرکٹ اکیڈمی کرکٹ کی آسٹریلین پریمئر لیگ منعقد کر رہی ہے۔پیسرز کرکٹ اکیڈمی کے سربراہ سہیل شاہ کا کہنا ہے کہ یہ لیگ نہ صرف ملٹی کلچرل کمیونٹی اور بین الاقوامی کرکٹرز کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرے گی بلکہ کرکٹرز کو آسٹریلیا کی ثقافت کا تجربہ فراہم کے گی۔ ایک کرکٹ اکیڈمی میں آسٹریلیا کے سابقہ مایہ ناز باکسر اور رگبی کھلاڑی انتھونی مانڈین کس طرح اس کرکٹ اکیڈمی کا حصہ ہیں۔ تفصیل سنئے پیسرز کرکٹ اکیڈمی کے بانی اور سربراہ سہیل شاہ سے اس پوڈ کاسٹ میں۔
-
مختصر خبریں : پیر 17 نومبر 2025
17/11/2025 Duración: 03minحزب اختلاف کی رہنما سوسن لی نے اس تشویش کو مسترد کردیا ہے کہ انہیں قیادت کے چیلنج کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
-
کھیل: سری لنکن کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کا فیصلہ
14/11/2025 Duración: 07minسری لنکن کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کا فیصلہ، پاکستان ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے سری لنکا روانہ، ورلڈ اسنوکر محمد آصف نے تیسرا گروپ میچ بھی جیت لیا۔
-
ہفتہ رفتہ: جمعہ 14 نومبر 2025
14/11/2025 Duración: 06minوفاقی حکومت آج بچوں کی حفاظت کے اصلاحات کے لیے 37 ملین ڈالر کی فنڈنگ کا اعلان کرے گی جو کہ سال کے آخر تک ملک بھر میں نافذ کی جا سکتی ہیں۔
-
مختصر خبریں : جمعرات 13 نومبر 2025
13/11/2025 Duración: 04minوزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ لبرلز ماحولیاتی اقدام سے پیچھے ہٹ رہے ہیں کیونکہ انہیں سائنس یا سستی توانائی کے بلوں پر یقین نہیں۔
-
پاکستان سوشل رپورٹ: سندھ کا قدیم ساز ’بوڑینڈو‘ بجانے والا آرٹسٹ فقیر ذوالفقار علی
12/11/2025 Duración: 04min’بوڑینڈو‘، موہنجو داڑو تہذیب کا قدیم ساز، جو ابتدا میں کچی مٹی سے بنا کر پھونک سے بجایا جاتا تھا، اب بھٹی میں پکاکر تیار کیا جاتا ہے۔ اس نایاب روایت کو زندہ رکھنے والے چند فنکاروں میں فقیر ذوالفقار علی نمایاں ہیں، جنہیں اس فن پر پرائیڈ آف پرفارمنس اور شاہ لطیف ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔ مزید جانئے اس پود کاسٹ میں۔
-
کیا پاک بھارت تنازعے کے اثرات آسٹریلیا میں مقیم جنوبی ایشیائی تارکینِ وطن پر پڑ سکتے ہیں؟
12/11/2025 Duración: 07minآسٹریلین نیشنل یونیورسٹی کے اسٹریٹیجک اینڈ ڈیفنس اسٹڈیز سینٹر کے اعزازی لیکچرر ڈاکٹر منصور احمد اس پوڈکاسٹ میں بات کر رہے ہیں کہ جنوبی ایشیا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی آسٹریلیا میں مقیم جنوبی ایشیائی برادری کے سماجی ہم آہنگی پر کیسے اثر ڈال سکتی ہے اور کیا آسٹریلیا انتہا پسندی کے خطرات کم کرنے اور علاقائی تناؤ میں کمی لانے میں کردار ادا کر سکتا ہے؟ مزید جانئے اس پوڈکاسٹ میں۔
-
پاکستان سوشل رپورٹ: کمزوری کو طاقت میں بدلنے والا سی ایس ایس آفیسر سید ایرل حسین
12/11/2025 Duración: 07minپیدائشی طور پر نابینا مگر خوابوں میں بینا، سید ایرل حسین نے قسمت نہیں، محنت سے راستہ تراشا۔ بصارت سے محرومی کے باوجود ملک کے مشکل ترین امتحان ’سی ایس ایس‘ میں کامیاب ہو کر وزارتِ خارجہ تک پہنچے۔ ان کی کہانی اُن سب کیلئے امید ہے جو یقین رکھتے ہیں کہ روشنی آنکھوں میں نہیں، ارادے میں ہوتی ہے. مزید جانئے اس پود کاسٹ میں۔
-
مختصر خبریں : بدھ 12 نومبر 2025
12/11/2025 Duración: 04minپاکستان دارالحکومت اسلام آباد میںن ہونے والے بم دھماکے میں 12 افراد جاں بحق جبکہ 27 زخمی ہوئے ہیں ۔ پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس بات کی تصدیق کی کہ حملہ خود کش تھا ۔
-
'The future of information warfare': Is Australia prepared? - 'انفارمیشن وار فیئر کا مستقبل': کیا آسٹریلیا تیار ہے؟
11/11/2025 Duración: 04minIssuing a warning last week, Australia’s spy chief expressed concern about the potential for artificial intelligence to take online radicalisation and disinformation to new levels. Speaking to the spread of false news and violent narratives, Russian operatives were singled out. This growing threat has prompted experts to warn of quote: 'information warfare' If it’s not combatted. - آسٹریلیا کے جاسوسی تنظیم ایزیو کے سربراہ نے گزشتہ ہفتے ایک انتباہ جاری کرتے ہوئے مصنوعی ذہانت کے ممکنہ خطرات پر تشویش کا اظہار کیا، اور کہا کہ یہ آن لائن انتہاپسندی اور غلط اطلاعات کو نئی انتہاؤں تک لے جا سکتی ہے۔ غلط خبروں اور پُرتشدد بیانیوں کے پھیلاؤ کے متعلق بات کرتے ہوئے، روسی کارندوں کو خاص طور پر نشانہ بنایا گیا۔ اس بڑھتے ہوئے خطرے نے ماہرین کو خبردار کیا کہ اگر اس کا مقابلہ نہ کیا گیا، تو "معلومات کی جنگ" کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔
-
How to plan for your child’s financial future in Australia - آسٹریلیا میں بچوں کے مالی مستقبل کی منصوبہ بندی کیسے کریں؟
11/11/2025 Duración: 07minFinancial planning can feel stressful for any parent. When it comes to saving for your child’s future, knowing your options helps make informed decisions. And teaching your kid healthy money habits can be part of the process. - آسٹریلیا میں زندگی مہنگی ہو سکتی ہے اور اگر آپ کے زیرِ کفالت بچے ہوں تو اخراجات میں اور بھی اضافہ ہو جاتا ہے خاص طور پر جب بات اُن کے مالی مستقبل کے لیے بچت کرنے کی ہو۔ یہ مدد ہو سکتی ہے اُن کی پہلی گاڑی خریدنے میں، گریجوایشن کے بعد بیرونِ ملک سفر کے لیے، یا گھر کے ڈیپازٹ کے لیے پیسے جمع کرنے کی۔
-
مختصر خبریں : منگل 11 نومبر 2025
11/11/2025 Duración: 03minوزیر اعظم انتھونی البانی نے احتجاجی مظاہروں میں ماسک اور بالاکلاواس کے استعمال کو محدود کرنے والے نئے قوانین کی توثیق کی ہے، یہ نیو نازی سرگرمیوں کے خلاف قومی کریک ڈاؤن کا حصہ ہے۔ یہ
-
11 نومبر 1975: آسٹریلیا کی پارلیمانی تاریخ کا ہنگامہ خیز دن جب منتخب وزیراعظم کو گورنر جنرل نے برطرف کردیا
11/11/2025 Duración: 06minتاریخی طور پر آسٹریلیا کی پارلیمانی تاریخ میں لیبر وزیرِ اعظم گوف وائٹلم کی وزارتِ عظمیٰ کا دور انتہائی ہنگامہ خیز اور متنازعہ سمجھا جاتا ہے۔ 11 نومبر 1975 کو آسٹریلیا کے اس وقت کے گورنر جنرل سر جان کیر نے آسٹریلین لیبر پارٹی (ALP) کے منتخب وزیراعظم گوف وائٹلم کو برطرف کر کے اپوزیشن کی لبرل پارٹی کے میلکم فریزر کو نگران وزیر اعظم نامزد کردیا۔ اسے آسٹریلیا کی تاریخ کا سب سے بڑا سیاسی اور آئینی بحران قرار دیا جاتا ہے۔