Sbs Urdu -

  • Autor: Vários
  • Narrador: Vários
  • Editor: Podcast
  • Duración: 52:53:11
  • Mas informaciones

Informações:

Sinopsis

Listen to interviews, features and community stories from the SBS Radio Urdu program, including news from Australia and around the world. -

Episodios

  • روزہ کشائی بچپن کی ایک خوش گوار یاد

    17/03/2025 Duración: 03min

    رمضان المبارک مسلم گھرانوں میں ایک باقاعدہ تہوار کے انداز میں منایاجاتا ہے ۔ روزہ کشائی یا پہلا روزہ زیادہ تر لوگوں کے لئے ایک یادگار دن ہوتا ہے ایسی ہی یاد ایس بی ایس اردو کے ساتھ بانٹی ہے دو بہنوں علینہ اسد خان اور عدینہ اسد خان نے سنئے اس پوڈکاسٹ میں۔

  • مختصر خبریں: پیر 17 مارچ 2025

    17/03/2025 Duración: 04min

    آسٹریلیا میں فلائٹ معاوضہ اسکیم کے خلاف مباحثے کے لئے ایئر لائن کے ایگزیکٹوز سینیٹ کی سماعت کے سامنے پیش , اتحاد یہ نے بتانے سئے اجتناب کیا ہے کہ آیا وہ انکم ٹیکس میں کٹوتیوں کی پیشکش کرتے ہوئے وفاقی انتخابات میں جائیں گے یا نہیں,البانیزے حکومت اپوزیشن لیڈر پیٹر ڈٹن کی جانب سے پیش کردہ گھر سے کام کرنے کی پالیسی پر تنقید جاری رکھے ہوئے ہے۔آنے والا بجٹ خسارے میں جانے کی توقع ہے۔

  • Experience of "Itikaf": A youngster's journey in Ramadan - سڈنی کے ایک نوجوان کا اعتکاف میں بیٹھنے کا تجربہ کیسا رہا؟

    17/03/2025 Duración: 07min

    Adam AbuSuhaib, a 28-year-old resident of Sydney, describes his experience of sitting in I'tikaf in Ramadan as unique. According to him, this act of worship provides an opportunity to disconnect from daily routines and learn valuable lessons. - پاکستان سے تعلق رکھنے والے سڈنی کے رہائشی ۲۸ سالہ آدم ابوصہیب اعتکاف میں بیٹھنے کے تجربے کو منفرد قرار دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ وہ پہلی بار 25 سال کی عمر میں اعتکاف بیٹھے تھے۔ان کا کہنا ہے کہ اعتکاف کی عبادت روزمرہ کہ مصروفیات سے الگ ہوکربہت کچھ سیکھنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

  • ہفتہ رفتہ: جمعہ 14 مارچ 2025

    14/03/2025 Duración: 06min

    یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے بارے میں امریکہ کے خصوصی ایلچی سٹیو وِٹکوف کی روس کے ساتھ بات چیت گرینز سینیٹر مہرین فاروقی نے وزیر اعظم کو خط لکھا جس میں اسلامو فوبیا میں اضافے سے نمٹنے کے لیے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اور پاکستانی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

  • اسلاموفوبیا کے واقعات میں اضافہ: متاثرہ افراد میں مسلم خواتین زیادہ ہیں

    13/03/2025 Duración: 07min

    آسٹریلیا میں حالیہ برسوں میں اسلاموفوبیا کے حملوں کی تعداد دوگنی سے زیادہ ہو گئی ہے - ایک نئی رپورٹ میں ملک میں مسلمانوں کے خلاف بدسلوکی کے واقعات کی نشاندہی کی گئی ہے۔

  • مختصر خبریں: جمعرات 13 مارچ 2025

    13/03/2025 Duración: 04min

    ایک نئی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ آسٹریلیا میں اسلاموفوبیا بڑھ رہا ہے اور نیو ساؤتھ ویلز کے پریمئیر نے سیلاب سے تباہ ہونے والے لسمور میں خالی املاک کو مسمار کرنے کے منصوبے کا دفاع کیا ہے۔

  • بلوچستان ریل حملہ: 19 گھنٹوں کا محاصرہ کئی مسافروں اور تمام دہشت گردوں کی ہلاکت پر ختم

    13/03/2025 Duración: 05min

    پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے 30 گھنٹے طویل آپریشن کے بعد بلوچستان میں ایک ہائی جیک شدہ ٹرین سے 340 سے زائد یرغمالیوں کو بازیاب کرایا۔

  • مختصر خبریں: بدھ 12 مارچ 2025

    12/03/2025 Duración: 05min

    وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا امریکہ پر دوطرفہ محصولات عائد نہیں کرے گا اور عالمی رہنماؤں نے یوکرین کے ساتھ روس کی جنگ میں 30 روزہ جنگ بندی کے لئے امریکہ کی تجویز کا خیرمقدم کیا ہے۔

  • Five years after COVID - are we ready for the next pandemic? - کیا دنیا کووڈ 19 جیسی عالمی وبا سے نمٹنے کے لئے تیار ہے؟

    12/03/2025 Duración: 05min

    The man who helped lead Australia's COVID-19 public health response says he's concerned about "global preparedness" for the next pandemic. On March 11th 2020, the virus was declared a global pandemic by the World Health Organisation. Five years on, Professor Paul Kelly - Australia's former top doctor - believes erosion of public trust will be "a major issue" should there be another global disease outbreak. - 12 مارچ 2020 کوعالمی ادارہ صحت نے کووڈ 19 کو عالمی وبا قرار دیا تھا۔ وبا کے پانچ سال بعد ماہرین مستقبل میں کسی وبائی مرض سے نمٹنے کے لئے "عالمی تیاری" پر تحفظات کا اظہارکر رہے ہیں۔ مزید جانئے اس پوڈ کاسٹ میں۔

  • پاکستان رپورٹ: بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملہ، یرغمالیوں کی بازیابی کیلئے فوج کا آپریشن جاری

    11/03/2025 Duración: 06min

    صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف نے جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔ منگل کے روز حملے میں کالعدم تنظیم نے کوئٹہ سے پشاور آنے والی ٹرین پر فائرنگ کی۔ ٹرین میں 400 مسافر سوار تھے۔

  • پہلے کال کریں، بعد میں فیصلہ کریں: خواتین پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ہارٹ اٹیک کی علامات پر توجہ دیں

    11/03/2025 Duración: 05min

    ایک نئے سروے سے پتہ چلا ہے کہ تقریبا ایک تہائی افراد اگر دل کے دورے کی علامات کا سامنا کر رہے ہیں تو وہ ٹرپل او ڈائل نہیں کرتے۔ لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ جب کسی کو دل کا دورہ پڑ رہا ہو تو ہر منٹ بہت اہم ہوتا ہے اور لوگوں کو مدد مانگنے سے نہیں ڈرنا چاہیے۔

  • مختصر خبریں: منگل 11 مارچ 2025

    11/03/2025 Duración: 04min

    سڈنی میں یہود مخالف حملوں کے سلسلے پر مزید الزامات عائد اور سمندری طوفان الفریڈ کے بعد صفائی کا عمل شروع۔

  • First Nations languages: A tapestry of culture and identity - اولین اقوام کی زبانیں: ثقافت اور شناخت کی خوبصورت بنت کاری

    11/03/2025 Duración: 08min

    Anyone new to Australia can appreciate how important it is to keep your mother tongue alive. Language is integral to your culture and Australia's Indigenous languages are no different, connecting people to land and ancestral knowledge. They reflect the diversity of Australia’s First Nations peoples. More than 100 First Nations languages are currently spoken across Australia. Some are spoken by only a handful of people, and most are in danger of being lost forever. But many are being revitalised. In today’s episode of Australia Explained we explore the diversity and reawakening of Australia’s First languages. - آسٹریلیا میں کوئی بھی نیا شخص اس بات کی اہمیت بنان کرسکتا ہے کہ اپنی مادری زبان کو زندہ رکھنا کتنا ضروری ہے۔ زبان آپ کی ثقافت کے لیے لازمی ہے اور آسٹریلیا کی انڈیجنس زبانیں اس عمل سے مختلف نہیں ہیں، جو لوگوں کو زمینی اور آبائی علم سے جوڑتی ہیں۔ یہ زبانیں آسٹریلیا کے فرسٹ نیشنز کے لوگوں کے تنوع کی عکاسی کرتی ہیں۔ اس وقت آسٹریلیا بھر میں 100 سے زیادہ فرسٹ نیشنز زبانیں بولی جاتی ہیں۔ کچھ زبانیں ایسی ہیں جن

  • How are Queensland's Muslims coping with the cyclone crisis during Ramadan? - کوئینز لینڈ کے مسلمان رمضان میں سائکلون کے بحران سے کیسے نمٹ رہے ہیں؟

    10/03/2025 Duración: 07min

    Queensland faces flood risks after the cyclone—learn how the local Muslim community supports each other during this crisis in Ramadan on this podcast. - کوئنز لینڈ میں سائکلون کے بعد سیلاب کے خطرات کا سامنا ہے، رمضان کے مہینے میں مقامی مسلمان اس بحران میں کس طرح ایک دوسرے کی مدد کر رہے ہیں، جانئے اس پوڈ کاسٹ میں۔

  • مختصر خبریں: پیر 10 مارچ 2025

    10/03/2025 Duración: 04min

    سابق ٹروپیکل طوفان الفریڈ کے بعد سیلاب کا خطرہ ہفتے کے وسط تک برقرار رہے گا۔ کوئنز لینڈ کی مسلم کمیونٹی سابقہ ٹروپیکل طوفان الفریڈ کے جواب میں ضرورت مندوں کی امداد کے طریقے تلاش کر رہی ہے ۔ ز ویسٹرن آسٹریلیا گرینز کے رہنما بریڈ پیٹٹ کا کہنا ہے کہ پارٹی ریاست کے ایوان بالا میں طاقت کا توازن برقرار رکھنے کے لیے اچھی پوزیشن میں ہے۔ بھارت نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری بار چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

  • Why do Muslims seclude themselves during the last 10 days of Ramadan? - اگر اعتکاف میں لیلۃ القدر نصیب ہو جائے تو آپ نے بازی مار لی:کاشف رؤف گذشتہ سال کے ایک معتکف

    10/03/2025 Duración: 04min

    Itikaf is a voluntary act of worship observed by Muslims during the last ten days of Ramadan. This practice holds significant spiritual importance. To gain insights into its meaning and significance, please refer to Kashif Rauf, who had the opportunity to perform itikaf in Australia last year. - اعتکاف ایک نفلی عبادت ہے ، جو مسلمان رمضان المبارک کے آخری عشرے میں ، اختیار کرتے ہیں۔ لیکن ان کا یہ عمل کیا معنی رکھتا ہے جانئے گذشتہ سال آسٹریلیا میں اعتکاف کرنے والے کاشف رؤف کی زبانی ۔

  • Financial inequality in Australia at its greatest since 2001 - آسٹریلیا میں مالی عدم مساوات دو دہائی کی بلند ترین سطح پر

    07/03/2025 Duración: 04min

    Australia's financial inequality is at its highest rate since 2001. This is according to the latest report into annual Household, Income and Labour Dynamics in Australia - the HILDA report. Single parents are found to be the most affected due to the increase of childcare costs, while the gender gap in unpaid work widens. - آسٹریلیا میں مالی عدم مساوات کی شرح 2001 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ یہ آسٹریلیا میں سالانہ گھریلو، آمدنی اور لیبر ڈائنامکس یعنی ہلڈا کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ہے بچوں کی دیکھ بھال کے اخراجات میں اضافے کی وجہ سے سنگل والدین سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، جب کہ بلا معاوضہ کام میں صنفی فرق وسیع ہوتا ہے، جیسا کہ رپورٹ سے واضح ہے

  • ہفتہ رفتہ :جمعہ 07 مارچ 2025

    07/03/2025 Duración: 05min

    طوفان الفریڈ کے ہفتے کی صبح کوئنز لینڈ کے سن شائن کوسٹ سے ٹکرانے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ یورپی رہنماؤں نے یوکرین کے لیے جاری حمایت کا اعلان کرتے ہوئے، دفاعی اخراجات میں اضافے کا وعدہ کیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہوں نے میکسیکو سے آنے والی بیشتر اشیاء پر 25 فیصد محصولات ایک ماہ کے لیے ملتوی کر دیے ہیں۔

  • اسپورٹس راونڈ اپ: بھارتی کرکٹ ٹیم کے تمام میچز دبئی میں ہونے سے فائدہ ہوا۔ کرکٹ ایکسپرٹس

    06/03/2025 Duración: 07min

    بھارتی بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا کا دورہ پاکستان اور آسٹریلیا نے پاکستان ہاکی کی بحالی کی پیشکش کر دی۔

  • مختصر خبریں: 6 مارچ 2025

    06/03/2025 Duración: 04min

    سمندری طوفان الفریڈ کی آمد سے پہلے قدرتی آفات سے نمٹنے کا ایک قومی منصوبہ فعال اور آسٹریلیا کو امریکی محصولات سے استثنیٰ دینے کے بارے میں ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

página 2 de 25