Sbs Urdu -

  • Autor: Vários
  • Narrador: Vários
  • Editor: Podcast
  • Duración: 89:47:06
  • Mas informaciones

Informações:

Sinopsis

Listen to interviews, features and community stories from the SBS Radio Urdu program, including news from Australia and around the world. -

Episodios

  • پاکستان رپورٹ: پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ پارلیمان میں زیر بحث آئے گا

    24/09/2025 Duración: 06min

    سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کا اڈیالہ میں جیل میں جاری ٹرائل حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت، عدالت نے عمران خان کی دو درخواستیں خارج کردیں۔ حکومت پاکستان نے پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدے پر پارلیمان کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو وزیراعلی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور کیخلاف کسی بھی انضباطی کاروائی سے روک دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے منظور کرلی ہیں۔

  • مختصر خبریں: منگل 23 ستمبر 2025

    23/09/2025 Duración: 05min

    آسٹریلیا کو فلسطینی ریاست کے معاملے پر امریکی ریپبلکنز کی سخت مخالفت کا سامنا ہے اور امریکی صدر کا بغیر کسی ثبوت کے ٹائلینول اور آٹزم کے درمیان تعلق کا دعویٰ۔

  • Indigenous sport in Australia: Identity, culture and legacy - آسٹریلیا میں انڈیجیئنس کھیل: شناخت، ثقافت اور ورثہ

    23/09/2025 Duración: 07min

    From the soccer field to the athletics track, Australia’s Indigenous sportspeople connect cultures and communities whilst contributing to our national identity. Taking inspiration from those before them, their athletic prowess leaves an indelible mark on our nation. Sport’s ability to foster inclusion, equality and the opportunity for greatness has seen Indigenous Australian sportspeople ingrained in the national psyche, whilst inspiring others to represent Australia in sport. - فٹبال کے میدان سے لے کر ایتھلیٹکس ٹریک تک آسٹریلیا کے انڈیجنس کھلاڑی ثقافتوں اور برادریوں کو جوڑتے ہیں اور ہماری قومی شناخت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اپنے سے پہلے آنے والوں سے متاثر ہو کر ان کی صلاحیتیں ہماری قوم پر ایک گہرا نقش چھوڑتی ہیں۔ کھیل کی طاقت ہے کہ وہ شمولیت، برابری اور عظمت کے مواقع فراہم کرتا ہے اور اس نے انڈیجنس آسٹریلین کھلاڑیوں کو قومی شعور میں راسخ کر دیا ہے جبکہ دوسروں کو بھی آسٹریلیا کی نمائندگی کرنے کی ترغیب دی ہے۔

  • Australia’s diabetes walks are raising awareness and supporting those in need - آسٹریلیا کے کئی شہروں میں آگاہی واک جس کا مقصد ذیابیطس سے آگاہی فراہم کرنا ہے: ڈاکٹر اسرار خان

    23/09/2025 Duración: 15min

    TDC promotes healthy living in Australia and supports quality diabetes treatment for poor patients in Pakistan. Walks across Australian cities aim to raise diabetes awareness, led by Dr Israr Khan of Diabetes Australia (TDC). While 5.3% of Australians have diabetes, the rate in Pakistan exceeds 31.4%. - دی ڈائیبیٹیس آسٹریلیا (TDC)، ذیابیطس کے متاثرین کی مدد کے لئے کام کرتا ہے ۔ ورلڈ ڈائیبیٹیس ڈے کی مناسبت سے آسٹریلیا کے کئی شہروں میں واک اور دیگر پروگرام منعقد ہورہے ہیں جن کا مقصد کمیونیٹیز میں اس مرض کے بارے میں آگاہی دینا اور پاکستان میں اس مرض کے علاج اور بچاؤ کے لئے کئی رفاہی خدمات فراہم کرنا ہے۔ اس سلسلے میں تفصیل جانئے دی ڈائیبیٹیس آسٹریلیا کے سربراہ ڈاکٹر اسرار خان سے۔

  • مختصر خبریں: پیر 22 ستمبر 2025

    22/09/2025 Duración: 03min

    اقوام متحدہ میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر آسٹریلیا کی یہودی برادری کی جانب سے ملا جلا رد عمل اور آپٹس کی بندش کی تحقیقات اب جاری ہیں۔

  • آسٹریلیئن یونیورسٹیز کیوں ہزاروں اسامیاں ختم کر رہی ہیں؟

    22/09/2025 Duración: 06min

    آسٹریلیا میں مختلف یونیورسٹیوں نے اگلے تین سال میں مختلف ڈپارٹمنٹس میں ہزاروں نوکریاں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے جس کی وجوہات اور اثرات پر ہم نے بات کی ہے ماہر تعلیم ڈاکٹر مہر محسن رضا سے جو میلبورن کی ڈیکن یونیورسٹی سے وابستہ ہیں۔

  • Regulator says Kmart's use of facial recognition technology breached privacy laws - Kmart پر صارفین کی پرائیویسی کی خلاف ورزی کا الزام

    22/09/2025 Duración: 04min

    Retail giant Kmart has been accused of violating customers' privacy with its use of facial recognition. The company says it trialled the technology to tackle increased theft and fraud and is considering appealing the Privacy Commissioner's ruling. - آسٹریلیا ریٹیل کی دنیا کے بڑے نام Kmart پر الزامات لگے ہیں کہ اُس نے فیشل ریکگنیشن ٹیکنالوجی استعمال کر کے اپنے صارفین کی پرائیویسی کی خلاف ورزی کی ہے تاہم کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی صرف چوری اور فراڈ سے نمٹنے کے لیے آزمائشی طور پر استعمال کی گئی تھی، اور وہ اب پرائیویسی کمشنر کے فیصلے کے خلاف اپیل پر غور کر رہی ہے۔

  • Australia recognises Palestinian state: 'You can't just watch and not have a response' - آسٹریلیا نے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لیا

    21/09/2025 Duración: 06min

    Australia joined Canada and the United Kingdom in announcing it had formally recognised the "independent and sovereign state of Palestine". Australia's declaration was made by Prime Minister Anthony Albanese and Foreign Minister Penny Wong outside the United Nations in New York City, where Albanese will deliver his first address to the General Assembly as part of the high-level leaders' week summit. - وزیر اعظم انتھونی البانیز نے نیویارک سٹی میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے باہر ایک تاریخی اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آسٹریلیا باضابطہ طور پر "آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست" کو تسلیم کرے گا۔ یہ اعلان فوری طور پر نافذ العمل ہے اور غزہ میں جاری تباہ کن حماس-اسرائیل جنگ کے دوران دو ریاستی حل کے نئے راستے کی تلاش کے لیے ایک مربوط بین الاقوامی کوشش کے مطابق ہے۔برطانیہ اور کنیڈا سمیت آسٹریلیا ان 147 ممالک میں شامل ہو گیا ہے جنہوں نے فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرلیا یے۔

  • پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دفاعی معاہدہ، خطے پر اثرات کیا ہوں گے؟

    19/09/2025 Duración: 07min

    پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دفاعی معاہدہ طے پا گیا ہے جسے خطے میں قیام امن کے حوالے سے کافی اہمیت کا حامل قرار دیا جارہا ہے ۔ ایس بی ایس اردو سے گفتگو کی ہے ڈاکٹر خرم اقبال نے جو کنسوریشم فار ایشیاء پیسفک اسٹیڈیز کے صدرہیں ۔ سنیئے اس پوڈکاسٹ میں

  • 'Ambition gap': Why most people believe they'd step in to stop hate - but don't - SBS Examines: نفرت کے خلاف آواز اٹھانے میں کیا رکاوٹ حائل ہے؟

    19/09/2025 Duración: 05min

    Aaron says he made a "snap decision" to intervene when he witnessed racism. But many people say they don't know what to do if they see hate or harassment. - ارون کا کہنا ہے کہ جب اس نے نسل پرستی کا مشاہدہ کیا تو اس نے مداخلت کرنے کا ایک "فوری فیصلہ" کیا۔ لیکن بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ وہ نہیں جانتے کہ اگر وہ نفرت یا ایذا رسانی دیکھیں تو کیا کریں۔

  • ٹریفک کے ہجوم میں دوڑتی ای-بائیکس جن کی رفتار کو غیر قانونی طور پر بڑھایا جاتا ہے کتنی خطرناک ہیں؟

    19/09/2025 Duración: 05min

    ماہرین کا کہنا ہے کہ تیز ٹریفک میں حدِ رفتار سے تیز دوڑتی ای بائیکس جن کی رفتار کو غیر قانونی طور پر بڑھایا جاتا ہے کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہیں ۔ حال ہی میں آسٹریلیا میں ہیک شدہ ای-بائیکس پر کڑی نظر ڈالی جا رہی ہے۔ اگرچہ قوانین کے مطابق ان کی موٹرز کو 25 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے، لیکن بہت سی ای-بائیکس کو آسانی سے ہیک کیا جا سکتا ہے۔

  • ہفتہ رفتہ : جمعہ 19 ستمبر 2025

    19/09/2025 Duración: 04min

    آسٹریلیا کے 2035 کے ایندھن اخراج کمی کے ہدف کے دفاع میں ملا جلا رد عمل, وزیر اعظم پر پاپوا نیو گنی کے ساتھ تاخیر شدہ دفاعی معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لئے دباؤ, پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دفاعی معاہدہ طے پا گیا۔

  • مختصر خبریں: جمعرات 18 ستمبر 2025

    18/09/2025 Duración: 05min

    غزہ شہر میں فلسطینیوں کو وہاں رہنے یا شہر چھوڑنے میں سے ایک کے انتخاب کا سامنا ہے ، شہر پر اسرائیل کی بمباری جاری ہے اور وفاقی حزب اختلاف سوسن لی نے نیٹ زیرو پالیسی پر عدم فعالیت کے درمیان اپنی ٹیم کا دفاع کیا ہے۔

  • Australia's newest citizens welcomed in ceremonies on Australian Citizenship Day - آسٹریلیا کے نئے شہریوں کا "آسٹریلین سٹیزن شپ ڈے" کی تقاریب میں استقبال اور شرکا کا ردّعمل

    18/09/2025 Duración: 06min

    Thousands are celebrating becoming new Australians, as local councils hosted ceremonies around the country for Australian Citizenship Day. SBS spoke to some of the new citizens. - آسٹریلیا کے نئے شہریوں کو "آسٹریلین سٹیزن شپ ڈے" کی تقاریب میں خوش آمدید کیا گیا۔ ہزاروں افراد نئے آسٹریلین بننے کا جشن منا رہے ہیں، جب کہ مقامی کونسلز نے ملک بھر میں "آسٹریلین سٹیزن شپ ڈے" کے موقع پر تقاریب کا انعقاد کیا۔ ایس بی ایس نے کچھ نئے شہریوں سے بات کی۔

  • The transnational links between extremist groups fuelling protests in Australia and the UK - انتہا پسند گروہوں کے درمیان عالمی روابط، جو آسٹریلیا اور برطانیہ میں احتجاج کو ہوا دے رہے ہیں

    18/09/2025 Duración: 07min

    Experts say there are a number of driving forces behind recent mass demonstrations in Australia and the UK, and says they are "not particularly exceptional". They also say media organisations need to treat this issue with caution when reporting. - ماہرین کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا اور برطانیہ میں حالیہ بڑے پیمانے کے مظاہروں کے پیچھے کئی عوامل ہیں اور یہ "خاص طور پر غیر معمولی" نہیں ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میڈیا اداروں کو اس مسئلے کی رپورٹنگ میں احتیاط برتنی چاہیے۔

  • مختصر خبریں: بدھ 17 ستمبر 2025

    17/09/2025 Duración: 06min

    انتھونی البانیزی پاپوا نیو گنی سے اُس دفاعی معاہدے کے بغیر روانہ ہو جائیں گے جس کی وہ کوشش کر رہے ہیں اور غزہ میں اسرائیل کی زمینی جارحیت شروع ہو چکی ہے جبکہ اقوامِ متحدہ کے ایک کمیشن نے وہاں نسل کشی کا الزام عائد کیا ہے۔

  • پاکستان رپورٹ: بصارت سے محروم طالب علم کی بورڈ میں پہلی پوزیشن اور خواجہ سراؤں کو کارآمد شہری بنانے کی کوشش

    17/09/2025 Duración: 10min

    سندھ کا خصوصی طالب علم، جو بینائی سے تو محروم ہے لیکن قابلیت میں اس کا کوئی ثانی نہیں، پختہ ارادوں کے مالک اس طالب علم نے اپنی محنت، لگن اورغیر معمولی عزم سے وہ کارنامہ سرانجام دیا جس کی مثال ماضی میں ملنا مشکل ہے، اُدھر پاکستان بھر میں خواجہ سرا برادری کو ہنر مند بنانے کے منصوبے کے تحت ان کے لیے روزگار کے نئے مواقع تلاش کیے جا رہے ہیں۔

  • Hope and hate: how governments around the world are responding to 'illegal' immigration - امید و نفرت کی کشمکش: دنیا بھر میں حکومتیں غیر قانونی تارکین وطن کے مسئلے سے کیسے نمٹ رہی ہیں؟

    16/09/2025 Duración: 07min

    Recently, local news headlines have been dominated by stories about anti-immigration rallies which were held across Australia on the last day of August. But it's not just in Australia where migration has created such deep feelings - it's also an issue that has been front and centre in the US as Donald Trump fulfils his election campaign promise to carry out mass deportations. There are now at least a million fewer immigrants in the US, raising questions about the impact of their absence on key industries like agriculture and construction. Migration is also a major concern in Europe, which has long grappled with what to do with the scores of people fleeing war and poverty in their home countries. This episode of the TOO HARD BASKET focuses on these complexities. - آسٹریلیا میں اگست میں ہونے والے اینٹی امیگریشن ریلیوں کی خبروں نے آسٹریلیا سمیت دنیا بھر کی شہ سرخیوں میں جگہ بنائی ہے۔ لیکن تارکینِ وطن کے خلاف یہ جذبات صرف آسٹریلیا تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ اس مسئلے نے یورپ اور امریکہ کی سیاست میں بھی ہلچل مچا رکھی

  • What are the recent changes to the English language test for obtaining a visa in Australia? - آسٹریلیا میں ویزا کے حصول کے لیے انگریزی زبان کے ٹیسٹ میں حالیہ تبدیلیاں کیا ہیں؟

    16/09/2025 Duración: 07min

    Australia has recently started accepting two new English tests for visa applications, and there have been changes to the PTE rankings. - آسٹریلیا نے حال ہی میں دو نئے انگریزی ٹیسٹ ویزا کے حصول لے کلیے قبول کرنے شروع کیے ہیں علاوہ ازیں پی ٹی ای کی رینکنگ میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

  • How do you legally change your name in Australia? - آپ قانونی طور پر اپنا نام کیسے تبدیل کر سکتے ہیں؟

    16/09/2025 Duración: 08min

    Choosing to legally change your name is a significant life decision that reflects your personal circumstances. Each year, tens of thousands of Australians lodge an application through the Registry of Births, Deaths & Marriages. If you’re considering a change of name, this episode takes you through the process. - قانونی طور پر اپنا نام تبدیل کرنے کا انتخاب زندگی کا ایک اہم فیصلہ ہے جو آپ کے ذاتی حالات کی عکاسی کرتا ہے۔ ہر سال، دسیوں ہزار آسٹریلوی رجسٹری آف برتھ، ڈیتھ اور میرجز کے ذریعے درخواست داخل کرتے ہیں تاکہ اپنا نام تبدیل کر سکیں ۔ اگر آپ نام کی تبدیلی پر غور کر رہے ہیں، خوش آمدید آسٹریلیا کی یہ قسط سنئے

página 1 de 41